اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات و چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ آڑوب روڈ سے کچلاک کے مغربی روٹ کے حصے کیلیے بولی کا عمل جاری ہے، یہ منصوبہ بلوچستان کے عوام کی اشد ضرورت ہے جس کی تکمیل کے بعد اسلام آباد اور کوئٹہ ایکسپریس وے کے ذریعے منسلک ہوجائیں گے۔ یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہی۔