سکھر (نمائندہ جسارت) سندھ سے پنجاب گندم کی اسمگلنگ کا معاملہ، چیف سیکرٹری سندھ نے کمشنر سکھر اور کمشنر لاڑکانہ کو اسمگلنگ روکنے کی ہدایات جاری کردیں، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ستر سے اسی ٹرک سندھ سے پنجاب اسمگل کیے جارہے ہیں ، گندم کی پنجاب اسمگلنگ سے کراچی اور حیدرآباد میں گبدم کا بحران پیدا ہو سکتا ہے ، گندم اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔