تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے مغربی علاقے میں بارودی سرنگ پھٹنے ے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق الام شہر میں ایران عراق جنگ کے دور میں بارودی سرنگ بچھائی گئی،جس کے پھٹنے سے 4افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایران عراق کے درمیان 22 ستمبر 1980 ء کو چھڑنے والی جنگ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کوشش سے 20 اگست 1988 ء کو ختم ہوئی تھی۔ جنگ کے دوران سرحدی علاقوں میں نصب بارودی مواد ابھی تک موجود ہے، جس کی زدمیں آکر دونوں طرف کے شہری ہلاک و زخمی ہوتے رہتے ہیں۔