لاہور: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ملاقات کی۔ ملاقات میں کورونا وائرس کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں گورنر پنجاب نے روبہ صحت ہونے پر شاہ محمود قریشی کو مبارکباد دی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بروقت اقدامات سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آئی، وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے حفاظتی ہدایات پر عملدر آمد کرنا ہوگا۔
گورنر پنجاب نے عیدالاضحیٰ پر صوبہ میں انتظامات سے وزیرخارجہ کوآگاہ کیا۔