خواجہ آصف نیب پیشی کے بعد اسلام آباد واپس روانہ ہوگئے

142

لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف نیب لاہور کے طلب کرنے پر نیب کی 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کے بعد واپس اسلام آباد روانہ ہو گئے۔ نیب لاہور نے خواجہ آصف کو کینٹ ویو ہائوسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کی تحقیقات کے سلسلے میں گزشتہ صبح 11 بجے طلب کر رکھا تھا۔