نواب شاہ(رپورٹ، محمد عامر شیخ) ایف آئی اے کی حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والے گروہ کے خلاف کریک ڈاﺅن2 ملزمان گرفتار۔ملزمان سے چیکس موبائل فون اور کمپیوٹر برآمد۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے نواب شاہ کے علاقے باندھی اور دوڑ میں چھاپا مار کر دو افراد غلام محمد غوری اور امجد شاہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے شہید بینظیر آباد بشیر سومرو نے بتایا
کہ طویل عرصے گرفتار افراد غیر قانونی طور پر حوالہ ہنڈی کا کاروبار کررہے تھے اور کروڑوں روپے کی رقوم غیرقانونی طور دوبئی منتقل کرتے تھے ۔ملزمان کے قبضہ سے کمپیوٹر، موبائل فون، بینک چیکس اور ریکارڈ برآمد کرکے قبضہ میں لے لیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر بشیر سومرو کے مطابق گرفتار دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے ایک دن کا ریمانڈ لیا ہے ۔بشیر سومرو کے۔مطابق غلام محمد غوری کا تعلق باندھی سے اور امجد شاہ کا تعلق دوڑ سے ہے۔