خواجہ آصف نیب پیشی کے بعد اسلام آباد واپس روانہ ہوگئے

101

لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف نیب لاہور کے طلب کرنے پر نیب کی 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کے بعد واپس اسلام آباد روانہ ہو گئے۔ نیب لاہور نے خواجہ آصف کو کینٹ
ویو ہاﺅسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کی تحقیقات کے سلسلے میں گزشتہ صبح 11 بجے طلب کر رکھا تھا۔ انہوں نے تحقیقات کمیٹی کو اپنے اور اپنے اہل خانہ کے اثاثہ جات کی تفصیلات فراہم کیں وہ تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ تک نیب آفس میں موجود رہے اور تحقیقاتی ٹیم کے سوالات کے جواب دیے۔