اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے بلاول بھٹو کو “بے بی زرداری” کہتے ہوئے کہاکہ بے بی زرداری” کراچی کی حالت ٹھیک کرنے پر توجہ دیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے علی حیدر زیدی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ پریس کانفرنس کے شوقین ہیں، کراچی میں بارش سے تباہ کاریاں زیادہ ہوگئیں ہیں،جس سے زیادہ پانی جمع ہوگیا ہے، سندھ حکومت پریس کانفرنسیں کرنے کے بجائے پانی کی نکاسی کے انتظامات کریں۔
بے بی زرداری!کرپشن،منشیات اورقبضوں سےفرست ملے تو سندھ کے وزیرِ اعلی اور ان کی پریس کانفرنس کی شوقین کابینہ کو کراچی کی حالت ٹھیک کرنے کی صلاح بھی دے دیں. پچھلی بار تو کلین کراچی سے نالے صاف ہوئے اور شہر ڈوبنے سے بچ گیا. اب پھر سے "ذیادہ بارش آگیا ہے جس سے ذیادہ پانی جمع ہوگیا ہے"
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) July 17, 2020
وفاق نے سندھ حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن،منشیات اورقبضوں سے فرصت ملے تو سندھ حکومت کچھ کرے،گذشتہ بارش میں تو کلین کراچی سے نالے صاف ہوئے اور شہر ڈوبنے سے بچ گیا۔
جبکہ دوسری جانب وزیرا عظم عمران خان کے معاون خصوصی نے کہا کہ لبرلی کرپٹ بتانا پسند کریں کہ کلبھوشن کو کیا رعایت دی گئی ؟سندھ حکومت لوگوں کو قوم کو گمراہ کرنے کی تگ ودو میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زرداری اورفرزندزرداری این آراو ملنے کا خیال دل سے نکال دیں،چیئرمین نیب کی تقرری خورشیدکی نامزدگی پرہوئی،عدلیہ سے درخواست ہے زرداری ٹولے کے کیسز جلد نمٹائے جائیں،کرپشن کا جواب نہ دینے والےعدالت کے بجائےمیڈیا پرکیس لڑتے ہیں۔