ایران: حکومت مخالفین کی سزائے موت پر عمل مؤخر‘ ٹرمپ کا فارسی ٹوئٹ

195

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی حکام نے سوشل میڈیا پر عالمی ردعمل کے بعد حکومت مخالف 3مظاہرین کی سزائے موت پر عمل روک دیا۔ ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فارسی زبان میں کی گئی ٹوئٹ میں کہا کہ مظاہروں میں شرکت کی پاداش میں پھانسی دینا افسوس ناک ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق چند روز قبل ایرانی سپریم کورٹ نے حکومت مخالف مظاہرین کی سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا تھا، جس کے خلاف آن لائن مہم شروع کی گئی اور ملک کی بہت سی معروف شخصیات نے بھی اس مہم کی حمایت کی تھی۔ سوشل میڈیا پر’سزا نہ دو‘ کے فارسی ہیش ٹیگ کو 75 لاکھ بار ری ٹوئٹ کیا گیا۔