احسان اللہ احسان کی بلاول کو دھمکی ہم سب کو دھمکی ہے، محمد علی خان

156

اسلام آباد (خبر ایجنسیاں ) احسان اللہ احسان کا بلاول کو دھمکی دینا ہم سب کیلیے دھمکی ہے۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول زرداری کو احسان اللہ احسان کی جانب سے دھمکی دیے جانے کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور وزیرِ مملکت علی محمد خان کا ردِعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بلاول زرداری کی حفاظت ریاست کی ذمے داری ہے اور اسے بہت سنجیدہ لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بلاول کو دھمکی پاکستان اور ہمیں دھمکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن بلاول پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت کے نوجوان لیڈر ہیں اور انکو دھمکی ملنے کو بہت سنجیدہ لیا جارہا ہے۔