سکھر( نمائندہ جسارت) حکومت سندھ نے سکھر قرنطینہ مرکز میں 73 روز میں مسافروں کو ایک کروڑ 22 لاکھ 92 ہزار 560 روپے کا کھانا فراہم کیا، رسیدات و بلوں کی نقل کے مطابق قرنطینہ مرکز میں20 مارچ سے یکم اپریل تک 13 روز میں 69 لاکھ 49 ہزار 640 روپے کا کھانا فراہم کیا گیا، 2 اپریل سے 31 مئی تک 60 روز میں 53 لاکھ 42 ہزار 920 روپے کا ناشتا اور کھانا فراہم کیا گیا،قرنطینہ مرکز میں فلاحی تنظیم جے ڈی سی نے مسافروں میں ناشتا،دوپہر اور رات کا کھانے پہنچایا، ناشتے اور کھانے کے بلوں کی ادائیگی حکومت سندھ نے کی، قرنطینہ مرکز میں مسافروں کو ناشتے میں ڈبل روٹی کیساتھ چائے اور جیم فراہم کیا گیا، مسافروںکو دوپہر اور رات کھانے میں بیف بریانی، قورمہ، کڑھائی، دودھ دلاری، سلاد، رائتہ اور فروٹ دیا گیا، قرنطینہ مرکز میں مختلف ایام میں مجموعی طور پر 1500 سے زائد افراد نے قیام کیا۔