زرداری کیخلاف کرپشن ریفرنس پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

319

اسلام آباد(آن لائن )احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت جعلی اکاونٹس کیسزمیں آصف زرداری کیخلاف تیسرے کرپشن ریفرنس پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیاگیا۔حکم نامہ میں کہاگیاہے کہ ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں آصف زرداری کی پھر عدالت پیشی
سے معذرت کرتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ کورونا اور بیماریوں کی وجہ سے عدالت پیش نہیں ہوسکتا، عدالت نے نیب کو فردجرم کے لیے وڈیو لنک انتظام کرنے کا حکم دیتے ہوئے آصف زرداری کے شریک ملزم اشفاق لغاری اشتہاری قراردیتے ہوئے مقدمہ الگ کردیاجبکہ آصف علی زرداری سمیت 14 ملزمان 4 اگست کو طلب کرلیا۔