کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں 11سالہ شہنازکی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت کوبتایاگیا کہ 17جون کوشہناز اغوا ہوئی، کیس میںایک ملزم گرفتارہے جبکہ اس کے ساتھی 3لاکھ روپے تاوان مانگ رہے ہیں، معززجج نے 12 اگست کے لیے ایس ایس پی ایسٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیاکہ آئندہ سماعت پر لڑکی کوبازیاب کرکے عدالت میںپیش کیا جائے۔