واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ اوبرائن نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی انتظامیہ کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ مقامی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ تہران کو ایسا کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے۔ امریکا کو اس بات کا علم ان شواہد سے ہوا جو اسرائیل نے ایک سیکورٹی مشن کے دوران حاصل کیے تھے۔اوبرائن نے زور دیا کہ امریکی انتظامیہ کسی صورت تہران کو اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔