ہڈیاں کیسے مضبوط کی جائیں؟

1470

جب ہڈیوں کی مظبوطی کے بارے میں سوچا جاتا ہے تو ایک ہی بات ذہن میں آتی ہے کہ دودھ ان کی مظبوطی کا ضامن ہے مگر سلیکون (Silicon) ایسا معدن ہے جو ہڈیوں کو مظبوط رکھتا ہے۔

سلیکون، کولیجن (ایک قسم کا پروٹین) کی پیدوار میں اضافہ کرتا ہے جس سے ہڈیاں مظبوط ہوتی ہیں۔

ماہرین نے 2847 مرد و خواتین پر تحقیق کرنے کے بعد نتیجہ اخذ کیا ہے کہ جو خواتین دن میں 40 ملی گرام سلیکون کھالیتی ہیں، ان کی ہڈیوں کی گنجانیت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ سلیکون کھجور، آم، خربوزے، پالک اور سیب میں ہوتا ہے۔

اگر ہمیں اپنی ہڈیوں کو مظبوط کرنا ہے تو ہمیں ان سبزی اور پھل کو پابندی کے ساتھ کھانا چاہئیے۔