ایران کے شہر مشہد میں کیمیکل فیکٹری کے اندر زور دار دھماکے

189

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی شہر مشہد میں کیمیکل فیکٹر ی میں حادثے کے بعد علاقہ زور دار دھماکوں سے گونج اٹھا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق جنوب مغربی ایران میں ہونے والے دھماکوں نے کیمیائی کمپنی کو ہلا کر رکھ دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ ایران میں فوجی، جوہری اور صنعتی تنصیبات کے قریب لگاتار کئی دھماکے ہوچکے ہیں،جس کی وجہ سے سیاسی الجھن اور سرکاری سطح پر بھی متنازع بیانات سامنے آئے۔ ابتدا میں ایرانی عہدے داروں نے اعلان کیا تھا کہ نطنز جوہری افزودگی کے مرکز میں آگ بھڑک اٹھی تھی،تاہم اس میں معمولی نقصان ہوا۔ پھر جمعرات کے روز جوہری تنصیب میں دھماکے سے پہلے اور اس کے بعد سیٹیلائٹ سے لی گئی تصاویر دکھائی گئیں،جن میں سینٹرفیوج پروڈکشن فیکٹری کی عمارت کی تباہی دکھائی گئی۔