مجھے سلطانہ ڈاکو بنا دیا گیا،حلیم عادل شیخ

748

کراچی: پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ مجھے سلطانہ ڈاکو بنا دیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنمائوں فردوس شمیم نقوی اور حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس کی،دوران کانفرنس فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سندھ میں جوکام ہوتاہے52 فیصدرشوت لی جاتی ہے تاہم نیب میں ہم بھی شکایت درج کرائیں گے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ابھی تک نیب کا نوٹس نہیں ملا، محض ایک شکایت ہے لیکن کوئی بھی تحقیقاتی ادارہ بلائے تو جانا چاہیے، نیب جب بلائے گا ضرور جائیں گے، نیب کی پیشی پر ہم یہ نہیں کہتے کہ بیمار ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ دیکھا ہے بہت سے لوگ نیب میں تواسٹک لے کرچلیں اسمبلی آئیں تو جاگنگ کرتے، کراچی کے مضافات میں ہزاروں ایکڑ زمین لیز پر دی جاتی تھی جبکہ میرے پاس زمینوں کی الاٹمنٹ کی تمام دستاویزات موجود ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ نیب کے کل کے نوٹس میں منی لانڈرنگ کا ذکر نہیں ہے،اینٹی کرپشن نے میرے خلاف جھوٹ کا پلندہ بنادیا، ہم نے اومنی گروپ کیخلاف ریلی نکالی توانھوں نے اینٹی کرپشن کومیرے پیچھے لگادیا، آنٹی کرپشن نےاینٹی کرپشن کو میرے پیچھے لگادیا اور مجھے سلطانہ ڈاکو بنا دیا گیا۔