نواب شاہ(نمائندہ جسارت )محکمہ ریونیو کے اسسٹنٹ اعجاز سموں کا 15 سالہ بیٹا شجاعت سموں روہڑی کینال سے نکلنے والی
کھڈرنہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔مقامی غوطہ خوروں نے لاش کو تلاش کرکے پولیس کے حوالے کیا، پولیس نے قانونی کارروائی کرنے کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا۔