اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے دو جولائی کو جاری انتخابی شیڈول معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔گلگت بلتستان میں شیڈول آئندہ عام انتخابات ملتوی کردیے گئے
ہیں اور الیکشن کمیشن نے دو جولائی کو جاری انتخابی شیڈول معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری بھی کردیا ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 2 جولائی کو انتخابی شیڈول جاری کیا تھا، 2 جولائی کے نوٹیفکیشن کے مطابق 18 اگست کو پولنگ ڈے مقرر کیا گیا تھا تاہم اب انتخابی شیڈول چیف کورٹ گلگت بلتستان کے فیصلے پر معطل کردیا گیا ہے اور کورٹ فیصلے پر ہی نیا انتخابی شیڈول جاری ہوگا۔واضح رہے کہ انتخابی شیڈول کے خلاف (ن) لیگ کے رکن نے عدالت میں پٹیشن دائرکی تھی۔