لاڑکانہ، سنگین مقدمات میں ملوث 4 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

191

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش نے جمعتہ المبارک کے موقع پر ضلع بھر میں حفاظتی انتظامات مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو آن روڈ رہنے کی ہدایت کی جس کے نتیجے میں لاڑکانہ پولیس نے ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت اسنیپ چیکنگ کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے، اس حوالے سے علی گوہر آباد پولیس نے دوران چیکنگ ملزم غازی ڈنو کلہوڑو کو بغیر لائسنس ریوالر اور گولیوں سمیت، رتوڈیرو پولیس نے قتل کے مقدمے میں اشتہاری ملزم گلاب جلبانی کو اور اللہ آباد پولیس نے دو مطلوب ملزمان ضمیر سرگانی اور راجہ رند کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان علی بلوچ نے کہا ہے کہ ضلع شکارپور میں جرائم پیشہ افرد کیخلاف جاری، آپریشن میں ڈاکوؤں کے گروہ سے خاتون کی آواز میں فون کال پر آخری اغوا شدہ رمضان سولنگی کو پولیس مقابلے کے بعد آزاد کروا کر دو ڈاکوؤں امید شر اور اسحاق سبزوئی کو کلاشنکوف سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ڈاکو سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات میں مطوب تھے۔ دوسری جانب ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان علی بلوچ نے مقابلے میں حصہ لینے والے پولیس افرسران و اہلکاروں کو نقد انعامات و اعزازات کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔