لاہور (اے پی پی ) لاہورہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت دیگر کے نیب مقدمات کی سماعت کے لیے نیا 2رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مسعود عابد نقوی اورجسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل 2رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے،
جسٹس مسعود عابد نقوی کی سربراہی میں2رکنی بینچ13جولائی سے نیب اور فوجداری کیسز کی سماعت کرینگے۔عدالت عالیہ کے پرنسپل سیٹ پر عدالتی چھٹیوں کے چوتھے ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت بارے ججز روسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔