بلاول کا مادرِ ملت فاطمہ جناح کو 53ویں برسی پر خراج عقیدت

199

اسلام آباد ( آن لائن) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے مادرِ ملت فاطمہ جناح کو ان کی 53ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے پیغام میں بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ قائداعظم کے سیاسی مشن کو پایہ تکمیل پر پہنچانے کی جدوجہد میں مادرِ ملت قدم قدم پر اپنے بھائی کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں۔ تحریک پاکستان کے دوران مسلمان خواتین میں جوش و جذبہ جگانے و منظم کرنے میں ان کاکلیدی کردار تھا، قائداعظم کی رحلت کے بعد ان کے فکر و مشن پر حملوں کے خلاف مادرِ ملت کی مزاحمت ہماری تاریخ کا روشن باب ہے وہ پاکستان میں آمریت کے خلاف پہلی توانا آواز اور نظامِ جمہوریت کے متعلق عوامی امنگوں کی ترجمان تھیں،آج عزم کریں، قائداعظم اور مادرِ ملت کے افکار کی روشنی میں پاکستان کو ترقی پسند، مساوات اور جمہوریت کا گہوارہ بنا کر دم لیں گے۔