نوابشاہ،زہریلا کھانا کھانے سے ایک گھر کے دو بچے جاں بحق

165

نوابشاہ( بیورو رپورٹ) زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے دو بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جام صاحب روڈ کے محلہ سید آباد کے ایک ہی خاندان کے سات افراد کھانا کھاتے ہی بیہوش ہو گئے اور ان کی حالت غیرہوگئی تو انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے پیپلزمیڈیکل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج ایک سالہ بچے شاہ زین اور 9 سالہ بچی زارا نے دم توڑ دیا۔تھانہ بی سیکشن کی پولیس کے مطابق ہسپتال میں زیرعلاج گھر کے پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ڈاکٹرز زیرعلاج افراد کو مکمل طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کرر ہے ہیں۔ہسپتال میں زیرعلاج افراد میں سے فی الوقت فیضان آرائیں، اہلیہ رخسانہ اور بیٹی روحاب کے نام معلوم ہو سکے ہیں۔پولیس کی مطابق محلہ سید آباد سے اطلاع دی گئی تھی کہ زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد کی حالت غیر ہو گئی ہے جس کے بعد متاثرین کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔علاقہ پولیس نے گھر سے کھایا جانے والا کھانا جمع کرکے ٹیسٹنگ کے لیے لیبارٹری بھجوا دیا ہے۔ پولیس نے گھر سے دیگر ثبوت و شواہد بھی اکھٹے کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس اس سلسلے میں مزید تفتیش و تحقیق کررہی ہے۔