وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباس میں آئسولیشن اسپتال کا افتتاح کریں گے۔ اسپتال کورونا وائرس کی صورتحال کے پیشِ نظر این ڈی ایم اے نے 40 روز میں تیار کیا ہے۔
وفاقی وزیر ترقی ومنصوبہ بندی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا کہ کورونا سے متعلق صورتحال میں بتدریج بہتری آرہی ہے، اسلام آباد میں 40 دن میں آئیسولیشن ہسپتال مکمل کیا گیا ہے، ہماری تیاریاں مکمل ہیں، وزیراعظم آئسولیشن اسپتال کا افتتاح کریں گے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ اس اسپتال میں آکسیجن اور وینٹی لیٹرز سمیت تمام سہولیات کا اضافہ کیا گیا ہے جب کہ یہاں 250 بیڈ بھی موجود ہیں۔
PM @ImranKhanPTI will inaugurate a specialized 250 bed infectious diseases hospital in Islamabad today. The hospital was built by NDMA in just 40 days to meet the needs due to the covid pandemic
— Asad Umar (@Asad_Umar) July 9, 2020
اسد عمر نے کہا کہ کورونا وبا میں ڈاکٹرز کے مشورے اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد مشکل کام نہیں ہے، ایس او پیز پر عمل ہوگا تو کاروبار بھی چلے گا اور لوگ بھی صحت مند رہیں گے۔