نوابشاہ، زہریلے چنے کھانے سے بچی جاں بحق، 6 کی حالت غیر

105

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) زہریلے چنے کھانے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد کی حالت غیر ہوگئی، 9 سالہ بچی زارا دم توڑ گئی، خاتون سمیت چار افرادکی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ جام صاحب روڈ سید آباد محلے کے رہائشی فیضان آرائیں، اہلیہ رخسانہ، دو بچوں روحاب اور شاہ زیب سمیت 7 افرادنے زہریلے چنے کھالیے جس کے نتیجے میں ان کی حالت غیر ہوگئی، جنہیں فوری طور پر پی ایم سی اسپتال لایا گیا، جہاں پر 9 سالہ بچی زارا جاں بحق ہوگئی جبکہ دیگر افراد زیر علاج ہیں، جن میں سے 4 افراد کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔ جاں بحق اور متاثرہ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔