کراچی (اسٹاف رپورٹر)حکو مت پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ایگزیکٹیو بورڈ سے قومی کھیل ہاکی کی نمائندگی کو نظر انداز نہ کرے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کے صدر زاہد شہاب نے بیان میں کیا ۔ انھوں نے کہا کہ وطن ِ عزیز پاکستان کو قومی کھیل ہاکی کی بدولت دنیا کے دور دراز خطوں میں روشناس کر وانے میں مدد ملی ہے ۔ اس کھیل کی بدولت عالمی سطح پر قومی پر چم دنیا بھر میں لہرا یا ۔ ہمیں اس کھیل کو نظر انداز کر نے کے بجائے سنجیدگی سے اُن وجو ہات کو تلاش کرنے کی ضرورت ہے جن کی وجہ سے قومی کھیل کا یہ حال ہوا ۔ انھوں نے ارباب اختیار اور وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے اپیل کی ہے کہ ایک مخصو ص ٹو لے کی بد عنوانی کی سزا ہاکی کو نہ دی جائے ۔ قومی کھیل کے وقا ر کی بحالی میں حکومت ِ وقت اپنا کر دار ادا کرے اور اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے ہاکی سے مخلص لوگوں میں سے انتخاب کر کے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ایگزیکٹیو بورڈ کا حصہ بنائیں ۔