پارک لین ریفرنس:آصف زرداری پرفرد جرم آج عاید ہوگی

99

اسلام آباد(آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری پر احتساب عدالت آج( پیر ) کو پارک لین ریفرنس پر فرد جرم عائد کرے گی ۔تفصیلات کے مطابق جعلی اکائونٹس اسکینڈل پر
احتساب عدالت آصف علی زرداری کے خلاف آج وڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کرے گی۔ نیب نے آصف علی زرداری پر وڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں ۔ آصف علی زرداری پر بلاول ہائوس کراچی میں وڈیو لنک پر فرد جرم عائد ہو گی ۔ بلاول ہائوس میں کراچی کے 3 افسران موجود ہوں گے جن میں نیب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ، پراسیکیوٹر اور ایک آئی ٹی ایکسپرٹ ہوں گے ۔ خواجہ انور مجید کے لیے نجی ہسپتال میں وڈیو لنک کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ تین ملزمان فاروق عبداللہ ، شیر علی اور سلیم فیصل احتساب عدالت کراچی سے وڈیو لنک پر موجود ہوں گے ۔