ایران سے دو طرفہ تجارت کے مواقع بڑھانا چاہتے ہیں،ڈپٹی اسپیکر

179

اسلام آباد (صباح نیوز)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کوئٹہ میں ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا اور ایرانی قونصل جنرل حسن درویش وند سے ملاقات کی، انہیں قونصل جنرل ذمے مہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے کے لیے نیک
خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں پاکستان ایران دیرینہ برادرانہ تعلقات، مسلم امہ کو درپیش مختلف مسائل اور دو طرفہ تجارت پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈپٹی اسپیکر نے ایران کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر شکریہ ادا کیا۔ایرانی قونصل جنرل کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ حکومت کی ترجیح ہے کہ تمام ہمسائیوں سے تعلقات اور تجارت کو بڑھایا جائے،انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لاے کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، کورونا وبا کے دوران پاکستان نے پوری دنیا میں ایران پر عائد اقتصادی پابندیوں کیخلاف آواز اٹھائی۔ اس موقع پر ایران کے قونصل جنرل نے دونوں طرف کے تاجروں کو ایس او پیز کے تحت سفر کی اجازت دینے، تجارت کو آسان بنانے کے لیے صحت پرٹوکول پر دستخط، مال کے بدلے مال تجارت و دیگر امور پر گفتگو کی۔
ڈپٹی اسپیکر