وفاق کا ایران کیساتھ مغربی سرحد 7روز کیلیے کھولنے کا فیصلہ

143

اسلام آباد /کوئٹہ (آن لائن)وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے بند ایران کے ساتھ مغربی سرحد کو 7 روز کیلیے کھولنے کا فیصلہ کرلیاوزارت داخلہ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)اجلاس میں ہونے والے فیصلے کی روشنی میں سرحدوں کو کھولنے کا اعلامیہ جاری کر دیااعلامیے کے مطابق گبد، مند ، کٹاگر اور چیدگی کے مقام پر سرحد کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ سرحدیں آج 5جولائی کی صبح سے معمول کے مطابق کھل جائیں گی ۔وزارت داخلہ کے مطابق کورونا ایس اوپیز اور پروٹوکولز کے تحت ان بارڈرز سے صرف تجارت کی اجازت ہوگی، ان سرحدوں سے صرف درآمدات اور برآمدات کی اجازت ہوگی یہ سرحدیں ہفتے میں ساتوں روز کھلی رہی گی اور تجارت مقررہ وقت پر ہوگی، ان مقامات سے لامحدود ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت ہوگی۔