کوئٹہ ،کسٹم حکام کی کامیاب کارروائی،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

232

کوئٹہ(نمائندہ جسارت) بلو چستان کے ضلع پشین کے علا قے یارو میں کسٹم حکام کی خفیہ اطلا ع پر کا میاب کا رروائی میں مسافر بس سے بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کرلی ۔کسٹم حکام کے مطابق گزشتہ روز کلکٹر کسٹمز کوئٹہ عرفان جاوید کو خفیہ اطلاع ملی کے کچھ منشیات اسمگلرزمنشیات کا بھاری کیپ اندرون ملک اسمگل کرنے کی کو شش کر رہے ہیں جس پر کلکٹر کسٹم نے خصوصی احکامات جاری کیے اور ان کی ہدایات پر عمل کر تے ہو ئے ایڈیشنل کلکٹر یاسر کلواڑ ، ڈپٹی کلکٹر اکبر جان اور اسسٹنٹ کلکٹر امیر خان کو جنہوں نے سپرنٹنڈنٹس سلیم مندوخیل اور انسپکٹر محمد اقبال کو تمام اسٹاف سمیت الرٹ کیا اور روٹ پر مزید سختی شروع کی گئی گزشتہ رات کسٹم افسران اور اہلکاروں نے ایک مقا می مسافر بس کو جو بارڈر سے اندرون ملک جا رہا تھا کو روک کر اس کے خفیہ خانو ںمیں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی 435کلو گرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمدکر لی تا ہم ڈرائیور رات کے اندھیرے اور معروف شاہراہ کا فا ئدہ اٹھا کر فرا رہونے میں کامیاب ہوا، بر آ مد کی کئی چرس کی عالمی منڈی میں قیمت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے ۔کسٹم حکام نے نا معلوم افراد کے منشیات اسمگلنگ کا مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔ چیف کلکٹر ڈاکٹر سیف الدین جونیجو اور کلکٹر کسٹمز عرفان جاوید نے کا میاب کارروائی پر کسٹمزافسران اور اہلکا روں کو داد دی اور کہا کہ کوئٹہ کسٹم کم وسائل کے باوجود منشیات اور دیگر غیر قا نو نی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بھر پور انداز میں کوشاںہے۔