ایف آئی اے کا الطاف حسین کی جایداد ضبطی کیلیے عدالت سے رجوع

153

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں مفرور بانی متحدہ الطاف حسین سمیت 4 ملزمان کی جایداد ضبط کرنے انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کر لیا۔ جمعہ کو دائر درخواست میں عدالت سے بانی متحدہ، افتخار حسین، محمد انور اور کاشف خان کامران کی جایداد بحق سرکار ضبط کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بانی متحدہ الطاف حسین، افتخار حسین، محمد انور اور کاشف خان کو عدالت عمران فاروق قتل کیس میں اشتہاری قرار دے چکی ہے، چاروں ملزمان جان بوجھ کر روپوش ہوئے، چاروں ملزمان کی جایدادبحق سرکار ضبط کی جائیں۔