لاہور(نمائندہ جسارت)سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن ؒ کی یاد میںآج سہ پہر3 بجے منصورہ میں ایک سیمینار منعقدہوگا ۔ سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق سیمینار کی صدارت امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کریں گے ۔ سیمینار سے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق ،جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمن ، مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال ، پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی ،پیر اعجاز ہاشمی ، امیر العظیم ،لیاقت بلوچ خطاب کریں گے ، نیز عالمی رہنما آن لائن خطاب کریں گے۔