لندن(این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ کے فنانس سیکرٹری سید احمد طارق میر نے ایم کیو ایم کے بانی کے یہ الزامات مسترد کردیے ہیں کہ انہوں نے سوسائٹی فار ان ویل اینڈ نیڈی (سن)
چیرٹی کے نام پر خریدے گئے فلیٹ پر قبضہ کر رکھاہے اور طارق میر نے یہ پراپرٹی رہائش کیلیے شمائلہ عمران فاروق کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ایم کیو ایم کے بانی نے اپنی تازہ ترین تقریر میں الزام عائد کیا کہ طارق میر نے مبینہ طورپر برنٹ اوک براڈوے کے نزدیک ہسپتال کے بالمقابل واقع سن چیرٹی کے فلیٹ پر قبضہ کر رکھا ہے۔طارق میر نے کہا کہ انگلینڈ اور ویلز کے چیرٹیز سے متعلق قوانین کے تحت کسی چیرٹی کے نام خریدی گئی املاک کو کسی فرد کے نام منتقل نہیں کیا جاسکتا اور اسے فلاحی مقاصد کے علاوہ کسی اور مقصد کیلیے استعمال بھی نہیں کیا جاسکتا۔