اسلام آباد میں مندر کی تعمیر غیر شرعی، غیر قانونی وغیر آئینی ہے، عبدالصمد حیدری

806

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سنی علماءکونسل کے ڈویژنل چیئرمین علامہ عبدالصمد حیدری نے کہاہے کہ اسلام آباد میں مندر کی تعمیر غیر شرعی، غیر قانونی وغیر آئینی ہے حکومت مسلمانوں کے جذبات کو مجروح نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں مسجد بنانا مشکل اور مندر، گرجا، گردوارہ یا قادیانیوں کا عبادت خانہ بنانا آسان ہے۔ مسجد ومدرسہ بنانا سخت مشکل کردیا گیا ہے۔ پاکستان کے آئین کی پہلی شق ہے کہ یہاں قرآن وسنت کی بالادستی ہوگی لیکن قرآن وسنت کی توہین کی جارہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد میں مندر کی تعمیر روکی جائے۔