کورکمانڈرکراچی کا سینٹرل پولیس آفس کادورہ

846

کراچی: کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے سینٹرل پولیس آفس( سی پی او) کا دورہ کیا،جہاں آئی جی سندھ مشتاق مہر  نے کورکمانڈر کراچی کا استقبال کیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر کراچی نے بہادر  پولیس اہلکاروں کو آرمی چیف کا پیغام پہنچاتے ہوئے کہاکہ سیکیورٹی اہلکاروں نے بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے آرمی چیف کی جانب سے پولیس جوانوں کی بہادری کو سراہاتے ہوئےسی پی او میں اہلکاروں اورشہدا کے ورثا میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔

کورکمانڈر کراچی نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے  اپنی جان پر کھیل کر حملے کو ناکام بنایا،انہوں نے یادگار شہدا پر حاضری دیتے ہوئے پھول رکھے اورفاتحہ خوانی  بھی  پڑھی۔