سراج الحق نے چودھری شوکت علی چدھڑ کوجے آئی کسان کا مرکزی صدر مقررکردیا

205

لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سیکرٹری جنرل امیر العظیم اور نگران جے آئی کسان ونائب امیر میاں محمد اسلم سے مشاورت کے بعد چودھری شوکت علی چدھڑ ایڈووکیٹ کو جے آئی کسان کا مرکزی صدر مقرر کیاہے۔ جے آئی کسان کے صدر چودھری نثار احمد کی وفات کی وجہ سے اس ذمے داری پر چودھری شوکت علی چدھڑ کا تقرر کیا گیا ہے۔ چودھری شوکت علی چدھڑ نے حلف اٹھا کر اپنی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں ۔