سکھر(نمائندہ جسارت) ضلعی انتظامیہ سکھر کی جانب سے مختلف اشیائے خورونوش اور روز مرہ کے استعمال کی اشیاکی نئی قیمتیں مقرر کرتے ہوئے ان پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ نرخ نامے طے کرنے کے سلسلے میں ڈی سی آفس سکھر کے کانفرنس روم میں ایک اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سکھر عدنان راشد کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں بیورو آف سپلائز، مارکیٹ کمیٹز، ہول سیلرز فلور ملزاور پولٹری مرچنٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں سمیت تاجروں اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سکھر عدنان راشد نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں پر عملدرآمد نہ کرنے والوں اور خلاف ورزی کے مرتکب تاجروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جبکہ مصنوعی قیمتیں وصول کرنے والوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ اجلاس میں جن مختلف اشیائے خورونوش کے نرخ مقرر کیے گئے ان میں آٹا ہول سیل 46اور رٹیل 48 روپے فی کلو، میدہ ہول سیل50اور رٹیل53 روپے، سوجی ہول سیل50اور رٹیل54، دال مسورترکی ایک نمبر ہول سیل 130رٹیل 140، دال مسور دو نمبرہول سیل 115رٹیل130، دال مونگ دھلی ایک نمبر فی کلو ہول سیل 235رٹیل 250، دال مونگ دھلی دو نمبر فی کلو ہول سیل 208،رٹیل220روپے، دال مونگ چھلکے والی نمبر1ہول سیل 230رٹیل 250، دال مونگ لکی والی نمبر2، ہول سیل 185، رٹیل 195، دال ماش بڑی ایک نمبر فی کلو ہول سیل 195رٹیل210، دال ماش بڑی دو نمبر فی کلو ہول سیل 190رٹیل200، دال چنا نمبر1پنجاب ہول سیل فی کلو 120،رٹیل135,، دال چنا دو پنجاب ہول سیل فی کلو 110 رٹیل 120، دال چنا سندھ فی کلو ہول سیل 90رٹیل105روپے۔ بیسن ہول سیل فی کلو 115رٹیل 130روپے، ثابت لونگی مرچ فی کلو ہول سیل 710رٹیل760، لونگی مرچ پائوڈر ہول سیل800رٹیل850 ، دیسی مرچی پائوڈر ہول سیل 550رٹیل 600، دھنیہ پائوڈر ہول سیل 240رٹیل260، ہلدی ہول سیل220رٹیل230، چاول سپر کرنل باسمتی پنجاب فی کلو 160-150، سپر کرنل باسمتی سندھ فی کلہ140-130,، ٹوٹا باسمتی90-100، کائنات سیلا پنجاب نمبر 1ہول سیل 140رٹیل150روپے فی کلو، کائنات پنجاب سیلا 2ہول سیل فی کلو 125رٹیل140، ایری ہول سیل 64رٹیل 70روپے فی کلو مقرر کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ چینی گوشت اور دیگر اشیاکے نرخ متعلقہ اسٹک ہولڈرز سے باہمی مشاورت کے بعد جلدمقرر کردیے جائیں گے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سکھر عدنان راشد نے اس موقع پر پولٹری سے منسلک انڈسٹری افسران اور تاجروں پر زور دیا کہ ریٹ لسٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے اور مصنوعی ریٹ لینے والوں کو ہرگزنہ بخشا جائے گا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سکھر نے ہدایت کی کہ ریٹ لسٹ میں گوشت کی ناپ تول بہتر کرنے کے ہدایت نامے لکھنے کے ساتھ ساتھ مرغی کو گوشت بغیر چربی اور پوٹہ کلیجی وغیرہ کے فراہم کرنے کو یقینی بنایا جائے جبکہ مرغی کے فضلے اور کچرے کی سالڈ ویسٹ بہتر طریقے سے چیک کیے جائیں اور ریکارڈ رکھا جائے کہ ویسٹ کہا جا رہا ہے۔ گند کچرہ روڈوں اور چوراہوں پر پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سکھر عدنان راشد نے بیورو آف سپلائز کے افسران کو ہدایت کی کہ مرغی کے نرخ چیک کرنے کے ساتھ صفائی ستھرائی اور ناپ تول بھی چکاس کی جائے، جبکہ دیسی مرغی کے نرخوں پر بھی نظرثانی کی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مصنوعی ریٹ پر آٹا اور میدہ فروخت کرنے والی چکیوں کے خلاف کارروائی کرکے ذمے داروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے۔ اس سلسلے میں کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔