پی ٹی آئی کارکن ہلاکت کیس: شاہ محمود قریشی عدالت طلب

135

اسلام آباد (آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجا جواد عباس حسن کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف پی ٹی آئی دھرنے کے دوران پولیس تشدد سے پی ٹی آئی کارکن کے جاں بحق ہونے کے کیس میں اخراج رپورٹ پر مدعی مقدمہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے جواب جمع نہ کروائے جانے پر عدالت نے شاہ محمود قریشی کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران عدالتی ہدایات کے باوجود جواب جمع نہ کرایاگیا جبکہ عدالت کی جانب سے اخراج مقدمہ پر مدعی کو بارہا نوٹس جاری کیے گئے، جس پر عدالت نے کہا کہ مدعی کی جانب سے کیس کو بلا وجہ طول دیا جا رہا ہے، عدالت نے مدعی مقدمہ کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 13 جولائی تک ملتوی کردی۔