ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت) ڈی سی سانگھڑ ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ، اسسٹنٹ کمشنر اعجاز جتوئی کے ہمراہ تعلقہ اسپتال ٹنڈوآدم میں چھاپا مار کر شام کی شفٹ میں دو ڈاکٹراپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے ڈی سی سانگھڑ نے مریضوں سے ملاقات کی مریضوں نے ڈی سی سانگھڑ کو داد رسی کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں ادویات فراہم نہیں کی جاتی ہیں مریضوں کو پرائیوٹ میڈیکل اسٹور سے لانے کا کہا جاتا ہے جبکہ اسپتال میں دیگر سہولیات فراہم نہیں کی جاتی ہیں ۔علاوہ ازیں ڈی سی سانگھڑ نے اسپتال میں صفائی و ستھرائی کے انتہائی خراب انتظامات پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔