کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن اسلام الدین ظفر انتقال کرگئے ٗ نما زجنازہ امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے جامع مسجد الہدیٰ نارتھ کراچی میں پڑھائی جبکہ مقامی قبرستان میں سپر دخاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں رکن قومی اسمبلی عبد الاکبر چترالی، ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان محمد اصغر،نائب امراء پاکستان اسد اللہ بھٹو،ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ،راشد نسیم ،مرکزی ذمے دار شیخ عثمان ، نائب امیر صوبہ سندھ ممتاز حسین سہتو،امیرکراچی حافظ نعیم الرحمن،سیکرٹری کراچی عبد الوہاب،امیرضلع شمالی محمد یوسف ،امیرضلع شرقی شاہد ہاشمی ،امیرضلع گلبرگ فاروق نعمت اللہ،قیم ضلع عرفان خان ،سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری ،پیما کے ڈاکٹر اظہر چغتائی ، ڈاکٹر عبد المالک ،دوست احباب ، عزیز واقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اسلام الدین ظفر کے انتقال پر نائب امراء کراچی برجیس احمد، ڈاکٹر اسامہ رضی ،ڈاکٹر واسع شاکر،مسلم پرویز ، راجا عارف سلطان ،ڈپٹی سیکریٹریز کراچی یونس بارائی ، عبد الرزاق خان ، راشد قریشی ، عبد الرحمن فدا، نوید علی بیگ ودیگر نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت لواحقین وپسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے ۔