سراج الحق و امیر العظیم کل تک منورحسنؒ کی رہائش گاہ پر موجود رہیں گے

220

لاہور(نمائندہ جسارت)سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اور سیکرٹری جنرل امیر العظیم کل پیر 29 جون تک کراچی میں سیدمنورحسن مرحوم کی رہائش گاہ پر موجود رہیں گے اور تعزیت کے لیے آنے والوں سے ملاقات کریں گے ۔ کل بروزپیر 29 جون بعد نماز ظہر امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اور جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت منصورہ میں تعزیت کے لیے آنے والوں سے ملا قات کرے گی ۔