بلاول بھٹو کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت

543

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلال بھٹو زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔

چیئرمین بلال بھٹو نے اپنے ردعمل میں کہا کہ عوام کو ریلیف کی ضرورت تھی، پیٹرول مہنگا کرنا غریب دشمنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں احتجاج کرنے والوں نے پیٹرول کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ کردیا۔

بلال بھٹونے کہا کہ عمران خان اپنی نااہلی سے ڈوبتی معیشت کوسہارا نہیں دے سکتے،پیٹرول سستا کرا کر ذخیرہ اور پھر مہنگا کرکے مافیا کو فائدہ پہنچایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو عام آدمی کی کوئی فکرنہیں۔