نوابشاہ،شہر بھر کے 37 پارکوں کو اصلی حالت میں بحال کرنے کا حکم

217

نواب شاہ( رپورٹ کاشف رضا)سندھ ہائی کورٹ سے شہر بھر کے37 پارکوں کو اپنی اصلی حالت میں بحال کرنے کے احکامات کے بعد میونسپل کمیٹی نواب شاہ نے شہر کے مرکزی کاروباری مرکز چکرا بازار کے دکانداروں کو 7 روز میں دکانیں خالی کرنے کا نوٹس جاری کردیا ہے۔ واضح رہے کہ نواب شاہ کے ایک شہری کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گی تھی کہ شہر بھر کے 37 پارکوں
پر قبضہ کر کے کاروباری مراکز اور عمارتیں بنادی گئی ہیں جس پر گزشتہ دنوں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو تمام قبضے ختم کروا کر پارکوں کو اپنی اصلی حالت میں بحال کرنے کے احکامات جاری کیے تھے جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی نواب شاہ نے پہلے مرحلہ میں چکرا بازار کے دکانداروں کو 7 روز میں دکانیں خالی کرنے کا حکم دے دیا جبکہ اس سلسلہ میں دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہم پہلے ہی لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے دکانیں بند ہونے کے باعث شدید پریشان ہیں۔ دکانداروں نے ہائی کورٹ حیدرآباد میں کیس کی سماعت کرنے والے بینچ کے ججوں سے مطالبہ کیا ہے کہ فیصلہ پر نظر ثانی کی جائے تاکہ ہزاروں لوگوں کو بیروزگار ہونے سے بچایا جاسکے۔