سراج الحق کی نسیم صدیقی کے صاحبزادے سے ملاقات و تعزیت

231

کراچی (نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے جماعت اسلامی کراچی کے سابق سیکرٹری ، سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ کے ایجوکیشن کوآرڈی نیٹر نسیم صدیقی کے انتقال پر ان کے گھر جا کر ان کے صاحبزادے اسامہ صدیقی سے ملاقات اور تعزیت کی ۔ مرحوم کی مغفرت اور لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔ سراج الحق نے نسیم صدیقی کی تحریکی و تنظیمی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مرحوم کی خدمات اور شخصیت تادیر یاد رکھی جائیں گی ۔اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ، سندھ کے نائب امیر ممتاز حسین سہتو ،
کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن ، سیکرٹری کراچی عبد الوہاب ، حیدر آباد کے امیر حافظ طاہر مجید ، ضلع گلبرگ کے امیر فاروق نعمت اللہ ، ضلع وسطی کے قائم مقام امیر وجیہ حسن ، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری ، حسین مدنی اور دیگر بھی موجود تھے ۔ دریں اثنا سینیٹر سراج الحق نے الائنس آف پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے چیئر مین علیم الدین قریشی سے ان کے گھر جا کر ملاقات کی اور ان کے بھائی اور ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی ۔ مرحومین کے لیے مغفرت اور لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔ اس موقع پر حافظ نعیم الرحمن ، عبد الوہاب ، فاروق نعمت اللہ ، زاہد عسکری ، سید احمد ، کامران سراج اور دیگر بھی موجود تھے ۔ علاوہ ازیں سراج الحق الخدمت کراچی کے ذمے دارمنظر عالم کے گھر بھی گئے اور ان کے چھوٹے بھائی مظہر عالم کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ مرحوم کی مغفرت اور لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔ اس موقع پر حافظ نعیم الرحمن ، عبد الوہاب ، فاروق نعمت اللہ ، وجیہ حسن ، زاہد عسکری ، حسین مدنی اور دیگر بھی موجود تھے ۔