ایران: کردوں کے ساتھ جھڑپیں پاسداران انقلاب کے 3 ارکان ہلاک

332

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے صوبے مغربی آذربائیجان میں پاسداران انقلاب اور کرد علاحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں 3 ایرانی اہل کار ہلاک ہوگئے۔ واقعہ صوبے کے صدر مقام اورمیہ شہر کے نزدیک ایک گاؤں میں پیش آیا۔ جھڑپوں کے بعد پاسداران انقلاب کی جانب سے گاؤں کا محاصرہ کرکے کرفیو نافذ کر دیا گیا۔