سیاسی مفادات رکھنے والا ٹولہ اکٹھا ہوکر ملک تباہ کر رہا ہے‘ شہباز شریف

230

لاہور (نمائندہ جسارت)مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کی بجائے وزرا ایک دوسرے سے لڑرہے ہیں،سیاسی مفادات رکھنے والا ٹولہ اکٹھا ہوچکا ہے اور ملک کو تباہ کر رہا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں میاں شہبازشریف نے کہا کہ کورونا وائرس ملک میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا رہا ہے‘ ہزاروں افراد متاثر ہوچکے ہیں اور سیکڑوں مریضوں کا انتقال ہوگیا ہے مگر حکومت کے کان پر جوں بھی نہیں رینگی ۔ انہو ں نے کہا کہ کورونا وائرس کے حل کے لیے تبدیلی سرکار کا غیر سنجیدہ رویہ سامنے آ چکا ہے، کورونا وائرس کے حل کی بجائے حکومتی وزرا اس وقت ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں، اس سے پتہ چلتا ہے کہ سیاسی مفادات رکھنے والا ٹولہ اور بھان متی کا کنبہ اکٹھا ہوچکا ہے اور ملک کو تباہ کر رہا ہے۔