اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی رہنما قومی اسمبلی کی رکن شازیہ مری کا کہنا ہے کہ میں نےکسی این آراوکی بات نہیں کی،کسی کی پگڑی اچھالنااورچورچورکہنادرست نہیں ہے۔
شازیہ مری نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں مرادسعید کی تقریر کے جواب میں کہا کہ گالم گلوچ نہ کی جائے ،میں بھی غصہ دکھا سکتی ہوں،میری کوشش ہوتی ہے کہ ماحول خراب نہ ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک سال پہلےبجٹ کےدوران مرادسعیدکےپاس گئی تھی،جہاں اسپیکرآفس میں مرادسعیدسےملاقات ہوئی تھی لیکن اس کواین آراوکہنابالکل غلط ہے،مراد سعید سے کہاتھاکہ جو بات کریں پارلیمانی زبان میں کریں۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ مرادسعیدکی بات پربہت افسوس ہوا،اسمبلی میں صرف ایک ہی وزیرکوبارباربات کرنےکی اجازت دی جاتی ہے۔