ایران پر پابندیوں میں توسیع کے لیے امریکی قرارداد تیار

158

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے ایران پر عائد ہتھیاروں کی پابندی میں توسیع کے لیے سلامتی کونسل میں اپنے حلیفوں کے درمیان قرار داد کا مسودہ تقسیم کرنا شروع کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق قرار داد میں زور دیا گیا ہے کہ ایران پر یکم اکتوبر سے ہتھیاروں کی پابندی عائد کی جائے۔ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ قرار داد کا مسودہ آج بند کمرے میں ہونے والے غیر سرکاری اجلاس میں زیر بحث آئے گا۔