رحمان ملک کا سنتیھا رچی کو پانچ ارب روپے ہرجانے کا تیسرا نوٹس

138

اسلام آباد(آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے سنتیھا رچی کو بے بنیاد، من گھڑت و بیہودہ الزامات لگانے پر پانج ارب روپے ہرجانے کا تیسرا نوٹس بھجوادیا ہے ۔رحمان ملک کی طرف سے بھیجے گئے نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنتھیا رچی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا کے سامنے سینیٹر رحمان ملک کیخلاف بے بنیاد، من گھڑت اور بیہودہ الزامات لگائے۔ سنتھیا رچی جھوٹ پر جھوٹ بول رہی ہے اور اسکا ایک بیان دوسرے بیان کی نفی کرتا ہے۔سنتھیا رچی کا الزام کہ سابق وزیراعظم بے نظیر سے متعلق باتیں انہیں رحمان ملک نے بتائیں، جھوٹ و بدنیتی پر مبنی ہے۔سینیٹر رحمان ملک کی سنتھیا رچی کیساتھ کبھی اسطرح کی کوئی گفتگو نہیں ہوئی ہے، سینیٹر رحمان ملک اسطرح بیہودہ و غیر مہذب الزامات و گفتگو کا سوچ بھی نہیں سکتا ہے۔