نوابشاہ: ایمبولینس کی ٹکر سے شوہر، اہلیہ اور بیٹی جاںبحق، 7ماہ کا بیٹا زخمی

112

نواب شاہ (رپورٹ : عامر شیخ)باندھی کے قریب خانن شاہ بس اسٹاپ پر ایمبولینس کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوارشوہر ، اہلیہ اور بیٹی جاںبحق جبکہ 7ماہ کا بیٹا زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق گوٹھ
شہمیر براہمانی کے رہائشی کریم بخش بیروہی اپنی اہلیہ بیٹی اور 7ماہ کے بیٹے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر آرہے تھے کہ سامنے سے آنے والی سول اسپتال خیر پور کی تیز رفتار ایمبولینس نے ٹکر مادی جس کے نتیجے میں کریم بخش انکی اہلیہ اور بیٹی موقع پرہی جاںبحق جبکہ 7ماہ کا بیٹا ابرار احمد شدید زخمی ہوگیا ۔ بچے کو پیپلز میڈیکل اسپتال نواب شاہ داخل کردیا گیا ۔ پولیس نے ایمبولینس کو تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور فرار ہوگیا۔